آبنائے ہرمز بند رہی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،ٹرمپ

آبنائے ہرمز بند رہی تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بہت جلد کھل جائے گی، تاہم اگر یہ راستہ بند رہا تو ایران کو سخت فوجی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہےفاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران کے خلاف ایک بڑا فوجی حملہ کرنے کے قریب تھا، تاہم ایران کی جانب سے مذاکرات کی درخواست سامنے آئی،ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو واشنگٹن کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل دیا جائے گا۔

جوہری پروگرام پر بات

امریکی صدر نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے میں اس بات کی ضمانت شامل ہوگی کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا،انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان اس وقت مذاکرات کا عمل جاری ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بات چیت ایک بہتر مرحلے میں ہے۔

معاہدہ نہ ہونے پر خبردار

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر تہران کسی معاہدے پر نہیں پہنچتا تو صورتحال ایران کے لیے انتہائی مشکل ہو سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

داخلی سیاست پر بھی گفتگو

انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے ڈیموکریٹس کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس کی پالیسیاں امریکا کو نقصان پہنچا سکتی ہیں،ٹرمپ نے مزید کہا کہ سوشلسٹ اور کمیونسٹ نظریات سے متاثر شہروں میں بدحالی اور گندگی جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

editor

Related Articles