کیریئر کے آغاز میں مدد مانگی، عمران اشرف نے انکار کر دیا

کیریئر کے آغاز میں مدد مانگی، عمران اشرف نے انکار کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار عباس اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بڑے بھائی اور معروف اداکار عمران اشرف نے انہیں کیریئر کے آغاز میں کوئی خصوصی مدد فراہم نہیں کی، بلکہ اپنی محنت سے آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

عباس اشرف گزشتہ 6 برس سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے اپنے فنی سفر کا آغاز اشتہارات سے کیا، جس کے بعد مختلف ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کو ناظرین کی جانب سے خاصی پذیرائی ملی۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی کے نئے فیشن فوٹو شوٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا

ایک حالیہ انٹرویو میں عباس اشرف نے بتایا کہ ان کا اپنے بھائی عمران اشرف کے ساتھ نہایت مضبوط اور دوستانہ تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک کردار کی تیاری کے دوران عمران اشرف نے انہیں مونچھیں رکھنے کا مشورہ دیا اور کردار کے لیے دو اسٹائلسٹس کا بھی انتظام کیا۔

عباس اشرف کا کہنا تھا کہ والد کے بعد بڑا بھائی زندگی کا سب سے بڑا سہارا ہوتا ہے، جو والد کی طرح ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی والدہ اور عمران اشرف ابتدا میں ان کے شوبز میں آنے کے حق میں نہیں تھے۔ یہاں تک کہ والدہ دعا کرتی تھیں کہ وہ اداکار نہ بنیں، لیکن قسمت انہیں اسی شعبے میں لے آئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسپائیڈر مین کی یادگار اداکارہ میری ریویرا انتقال کر گئیں

عباس اشرف کے مطابق وہ چاہتے تھے کہ کیریئر کے آغاز میں عمران اشرف ان کی مدد کریں، مگر بھائی نے صاف کہا کہ’سخت محنت کرو اور اپنا راستہ خود بناؤان کا کہنا تھا کہ یہی مشورہ بعد میں ان کے لیے سب سے قیمتی ثابت ہوا۔

editor

Related Articles