آسٹریلیا میں ایک مادہ ڈولفن کی اپنے مردہ بچے کو کئی روز تک اپنے ساتھ لے کر تیرنے کی ویڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کو جذباتی کر دیا۔
یہ منظر صرف ایک جانور کا رویہ نہیں بلکہ ماں اور بچے کے لازوال رشتے کی ایسی جھلک ہے، جو فطرت کی گہرائیوں میں بھی پوری شدت سے موجود ہے۔
سمندر میں مامتا کا دردناک منظر
آسٹریلیا سے سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک مادہ ڈولفن اپنے مردہ بچے کو پانی کی سطح پر سنبھالے تیرتی دکھائی دیتی ہے، جبکہ اس کے اردگرد موجود دیگر ڈولفنز بھی اس کے ساتھ رہتی اور غیر معمولی رویہ اختیار کیے ہوئے نظر آتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سمندر میں حیران کن واقعہ، ڈولفنز نے انسانوں کو خطرناک شارک سے بچا لیا
یہ منظر دیکھنے والوں کے لیے انتہائی جذباتی ثابت ہوا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جہاں لاکھوں افراد نے اسے ماں کی بے مثال محبت کی علامت قرار دیا۔
ماہرین نے ڈولفن کی شناخت بھی بتا دی
چیریٹی گروپ ‘جیوگراف میرین ریسرچ’ کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والی مادہ ڈولفن کو ‘فریگل’ کا نام دیا گیا ہے۔
View this post on Instagram

