اسپائیڈر مین کی یادگار اداکارہ میری ریویرا انتقال کر گئیں

اسپائیڈر مین کی یادگار اداکارہ میری ریویرا انتقال کر گئیں

اسپائیڈر مین ’نو وے ہوم ‘میں نیڈ کی دادی کا کردار نبھانے والی اداکارہ میری ریویرا انتقال کر گئیں

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم اسپائیڈر مین’ نو وے ہوم‘ میں نیڈ کی دادی ’لولا‘ کا یادگار کردار ادا کرنے والی سینئر اداکارہ میری ریویرا 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع اور امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میری ریویرا کو فالج کا شدید دورہ پڑا، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ انہوں نے امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو میں آخری سانس لی۔

یہ بھی پڑھیں :اسپائیڈر مین برانڈ نیو ڈےعالمی باکس آفس کی نئی سپر ہٹ فلم بن گئی

میری ریویرا 2 جون 1943 کو فلپائن کے شہر ایلوئیلو میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ انہیں ‘اسپائیڈر مین: نو وے ہوم’ میں کام کرنے پر بے حد فخر تھا اور وہ اس کردار کو اپنے فنی کیریئر کی اہم ترین کامیابیوں میں شمار کرتی تھیں۔

اگرچہ فلم میں ان کا کردار مختصر تھا، لیکن ان کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیے۔ انہوں نے اداکار جیکب بیٹالون کے کردار نیڈ کی دادی ’لولا‘ کا کردار نبھایا، جبکہ ان کا یادگار منظر اینڈریو گارفیلڈ کے اسپائیڈر مین، نیڈ اور زینڈایا کے کردار ایم جے کے ساتھ فلمایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :ارطغرل سیریز کے معروف ادکار کا پاکستان آنے کا اعلان

فلم کے ایک مقبول منظر میں لولا، پیٹر پارکر سے گھر کی چھت پر چڑھ کر مکڑی کا جالا صاف کرنے کی فرمائش کرتی ہیں، جسے مداح آج بھی فلم کے دلچسپ اور یادگار لمحات میں شمار کرتے ہیں۔

میری ریویرا اپنے شوہر الیگزینڈر ریویرا اور4 بچوں، کارمیلا، پال، ایڈون اور اینجلا کو سوگوار چھوڑ گئی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خوش اخلاقی، مسکراہٹ اور متاثر کن اداکاری کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

editor

Related Articles