پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے نئے نظام کے تحت آج بھی عوام کی نظریں اوگرا کی ورکنگ پر مرکوز ہیں۔ گزشتہ روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیے جانے کے بعد یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ آج عوام کو ریلیف ملے گا یا قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا؟
حکومت کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائے گئے ڈیلی پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا اب عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق روزانہ قیمتوں کا تعین کرتا ہے۔ یہ قیمتیں بین الاقوامی Platts کے سات ورکنگ دنوں کی اوسط، امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ درآمدی لاگت فریٹ پیٹرولیم لیوی ڈیلر و آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن اور دیگر اخراجات کو مدنظر رکھ کر تیار کی جاتی ہیں۔
توانائی کے شعبے کے ماہرین کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے جس سے ابتدائی اندازے کے مطابق آج پیٹرول میں تقریباً 50 پیسے سے تین روپے فی لیٹر تک کمی کی گنجائش پیدا ہوئی ہے تاہم اگر ڈالر کی قدر درآمدی لاگت یا دیگر مالیاتی عوامل میں اضافہ ریکارڈ ہوا تو یہ ممکنہ ریلیف کم بھی ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز کی قیمتوں کے تعین پر حکومت اور اوگرا پر تنقید ہورہی ہے جس کے باعث یہ بھی امکان موجود ہے کہ حکومت اس سے زیادہ عوام کو ریلیف دے دے۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل نسبتاً سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول مہنگا ہونے کی بنیادی وجہ یہی تھی کہ نئے فارمولے کے تحت صرف خام تیل نہیں بلکہ ریفائنڈ مصنوعات کی قیمت سات روزہ اوسط شرح تبادلہ اور دیگر لاگتیں بھی شامل کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات عالمی قیمتیں کم ہونے کے باوجود مقامی نرخ بڑھ سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین کا نظام جولائی 2026 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیاں فوری طور پر پاکستانی صارفین تک منتقل کی جا سکیں اور قیمتوں کے تعین کا عمل زیادہ شفاف بنایا جا سکے۔ اس نظام کے تحت اوگرا روزانہ اپنی ورکنگ جاری کرتا ہے جبکہ بین الاقوامی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ براہ راست مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہوتا ہے۔
توانائی ماہرین کے مطابق اگر آئندہ چند روز تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں نیچے رہیں اور ڈالر مستحکم رہا تو صارفین کو روزانہ کی بنیاد پر مزید ریلیف مل سکتا ہے تاہم حتمی قیمت کا انحصار اوگرا کی روزانہ جاری ہونے والی ورکنگ پر ہوگ