اےآئی سے بنائے گئےپیر کامل ناول کےمناظر پر عمیرہ احمد کا ردعمل سامنے آ گیا

اےآئی سے بنائے گئےپیر کامل ناول کےمناظر پر عمیرہ احمد کا ردعمل سامنے آ گیا

پاکستان کی معروف ناول نگار اور ڈرامہ نویس عمیرہ احمد نے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے ناولوں پر مصنوعی ذہانت  سے تیار کی گئی تصاویر، ویڈیوز اور ریلز بنانے یا شیئر کرنے سے گریز کریں۔

عمیرہ احمد پیرِ کامل، من و سلویٰ، تھوڑا سا آسمان، زندگی گلزار ہے، الف، دُرِ شہوار، دام، مات اور کنکر سمیت متعدد مقبول ناولوں اور ڈراموں کی خالق ہیں۔ ان دنوں ان کا ڈرامہ ’آپ کی عزت‘ بھی ناظرین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی کے نئے فیشن فوٹو شوٹ نے مداحوں کو حیران کر دیا

مصنفہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری بیان میں مداحوں کی محبت اور حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے ان کے ناولوں کے کرداروں، مناظر اور مکالموں پر مبنی اے آئی سے تیار کردہ تصاویر، ویڈیوز اور ریلز کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کانٹینٹ کریئیٹرز سے درخواست کی کہ وہ ان کے ادبی کام کو اے آئی کے ذریعے بصری شکل دینے سے گریز کریں، کیونکہ ناول پڑھنے کا تجربہ ہر قاری کے لیے ذاتی اور منفرد ہوتا ہے، جبکہ اے آئی سے تیار کردہ مواد اس گہرے تعلق اور تخیل کو متاثر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے نئے روپ نے مداحوں کو حیران کر دیا، ‘کنگ’ کی تصویر وائرل

عمیرہ احمد نے خاص طور پر اپنے معروف ناول “پیرِ کامل” کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نہایت حساس، روحانی اور گہری کہانی ہے، جس کی خوبصورتی اور تقدس کو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی تصاویر یا ویڈیوز کے ذریعے پیش نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مداحوں کی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کی جانب سے بنائے جانے والے فین پیجز کی قدر کرتی ہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ قارئین ان کے الفاظ کے اصل جادو کو اسی انداز میں محسوس کریں، جس طرح وہ تحریر کیے گئے ہیں۔

editor

Related Articles