وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 ملتوی ، ٹیسٹ کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی

وزیراعظم کی ہدایت پر ایم ڈی کیٹ 2026 ملتوی ، ٹیسٹ کی نئی تاریخ بھی سامنے آگئی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے وزیر اعظم شہاز شریف کی ہدایت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 2026  کو ملتوی کردیا ہے ۔

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کی تاریخ تبدیل کرتے ہوئے 16 اگست کے بجائے اب 20 ستمبر 2026ء کو ٹیسٹ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کیجانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایم ڈی کیٹ کی تاریخ میں تبدیلی کا فیصلہ امتحان کے انعقاد کو مزید منظم، محفوظ، شفاف اور امیدواروں کے لیے سہل بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے، امتحان 16 اگست کے بجائے اب 20 ستمبر 2026 کو منعقد ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحان کی تاریخ کے علاوہ دیگر تمام شرائط، ضوابط اور امتحانی انتظامات بدستور برقرار رہیں گے، تاہم اگر آئندہ کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس سے متعلق الگ سے باضابطہ اطلاع دی جائے گی۔

پی ایم ڈی سی نے تمام امیدواروں، والدین، تعلیمی اداروں اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات، ہدایات اور اعلانات کے لیے کونسل کی سرکاری ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع ابلاغ سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی صارفین کی مشکلات بڑھنے کا امکان، لیسکو نے اضافی وصولیوں کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا

کونسل نے امتحان کی تاریخ میں تبدیلی کے باعث ہونے والی ممکنہ پریشانی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور تفہیم کی تعریف کی ہے۔

editor

Related Articles