پاکستان میں امریکی مشن دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، نیٹلی اے بیکر

پاکستان میں امریکی مشن دوطرفہ تجارت کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے، نیٹلی اے بیکر

 پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے خوشحالی کے فروغ کے مقصد سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکی کاروباری اداروں، سرمایہ کاروں، پاکستانی حکومتی حکام اور زرعی شعبے سے وابستہ نمائندوں نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے پاکستان کے زرعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کے بڑھتے ہوئے امکانات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت میں بنیادی اہمیت رکھتی ہے، جبکہ جدید امریکی ٹیکنالوجی اور مہارت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :کامیاب سفارتکاری ، پاکستان عالمی سیاست کا مرکز بن چکا ، امریکی ناظم الامور

زرعی شعبے میں شراکت داری کے مواقع

نیٹلی اے بیکر کا کہنا تھا کہ زرعی ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ امریکی اداروں کی شراکت داری نہ صرف ان کمپنیوں کے لیے فائدہ مند ہوگی بلکہ پاکستان کو بھی نئی منڈیوں تک رسائی، جدید ٹیکنالوجی اور بہتر زرعی پیداوار میں مدد فراہم کرے گی۔

دوطرفہ تجارت بڑھانے کا عزم

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ پاکستان میں امریکی مشن دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

پالیسی اصلاحات پر گفتگو

ویبینار میں پاکستانی نمائندوں نے زرعی شعبے سے متعلق قوانین، پالیسی اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی،شرکاء نے پاکستان کے لیے امریکی محکمہ تجارت کے تصدیق شدہ زرعی ٹیکنالوجی تجارتی مشن کے آئندہ دورے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

زرعی ترقی کے لیے تعاون

شرکاء کا کہنا تھا کہ جدید زرعی ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے پاکستان کے زرعی شعبے کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے، جس سے پیداوار میں اضافہ اور برآمدات کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

editor

Related Articles