سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار سے متعلق نیا سرکلر جاری

سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار سے متعلق نیا سرکلر جاری

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق 6 اگست 2026 سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

نئے اوقاتِ کار پر تمام سرکاری اسکولوں کو سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔

نئے شیڈول کے تحت صوبے بھر کے پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے الگ الگ اوقات مقرر کیے گئے ہیں تاکہ تدریسی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے۔

پرائمری اسکولوں کے نئے اوقات کیا ہوں گے؟

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق 6 اگست سے 31 اکتوبر تک سنگل شفٹ پرائمری اسکول پیر سے جمعرات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک چلیں گے۔

اسی طرح یکم نومبر سے 31 مارچ تک سنگل شفٹ پرائمری اسکولوں کا وقت تبدیل کر کے صبح 8:30 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے مقرر کر دیا گیا ہے۔

ڈبل شفٹ اور ہائی کلاسز کے لیے بھی نیا شیڈول

سرکلر کے مطابق ڈبل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کی پہلی شفٹ 6 اگست سے 31 اکتوبر تک صبح 7:30 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب کے امتحانی نظام میں بڑی تبدیلی،آئندہ سال پرچے کیسے چیک ہوں گے؟ وزیر تعلیم نے طریقہ بتادیا

 یکم نومبر سے 31 مارچ تک پہلی شفٹ کے اوقات صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:45 بجے مقرر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سنگل شفٹ ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے لیے بھی نئے اوقات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی فوری عمل درآمد کی ہدایت

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تمام ضلعی افسران، متعلقہ حکام اور اسکول سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ نئے اوقاتِ کار پر فوری اور مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ یہ شیڈول آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔

نئے اوقاتِ کار کے بعد طلبہ، والدین، اساتذہ اور ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والوں کو اپنی روزمرہ کی منصوبہ بندی نئے شیڈول کے مطابق کرنا ہوگی۔

تعلیمی ماہرین کا کہنا ہے کہ واضح اور منظم اوقاتِ کار سے تدریسی سرگرمیوں میں بہتری آئے گی، جبکہ والدین کو بھی بروقت معلومات ملنے سے بچوں کی آمد و رفت کے انتظامات آسان بنانے میں مدد ملے گی۔

editor

Related Articles