ملک میں سونے کی آج بھی اونچی اڑان ، قیمت ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی

ملک میں سونے کی آج بھی اونچی اڑان ، قیمت ساڑھے چار لاکھ سے تجاوز کرگئی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری ، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا نئی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات براہ راست پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آئے ہیں جس کی وجہ سے  سونا خریدنے والوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 89 ہزار 519 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی اونچی اڑان

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں  بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 51 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 319 ڈالر تک پہنچ گیا، جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں سونا مسلسل دوسرے روز بھی مہنگا ، فی تولہ قیمت کیا رہی؟

مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونا خریدنے کے خواہشمند افراد، خصوصاً شادی بیاہ کی تیاری کرنے والے خاندانوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، اس حوالے سے  جیولرز کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کا سونے کی جانب بڑھتا رجحان مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان بھی موجود ہے، جس کے باعث خریدار محتاط انداز میں خریداری کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles