پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ، جدید کامیکازی ڈرونز کی رونمائی

پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں بڑا اضافہ، جدید کامیکازی ڈرونز کی رونمائی

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے 2026 انڈس روبوٹکس اینڈ آٹونومس سسٹمز  ایکسپو کے دوران2 نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے لوئٹرنگ میونیشنزڈی 248  اور ایس 369 کامیکازی ڈرونز متعارف کرا دیے ہیں۔

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے مطابق یہ دونوں نظام پاکستان کے اب تک کے سب سے زیادہ رینج رکھنے والے لوئٹرنگ میونیشنز ہیں۔ ادارے کے مطابق ڈی 248کامیکازی ڈرونز کی آپریشنل رینج 2 ہزار 200 سے 3 ہزار کلومیٹر تک ہے جبکہ ایس 369 کامیکازی ڈرونز1 ہزار 500 سے 2 ہزار کلومیٹر دور موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :نئی نسل کی ذہانت میں کمی؟ سائنس دانوں نے حقیقت سامنے رکھ دی

ڈی 248 کی نمایاں خصوصیات

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے مطابق ڈی 248 کو بغیر دم (ٹیل لیس) ڈیلٹا وِنگ ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 240 کلوگرام ہے، جبکہ یہ 30 سے 50 کلوگرام تک پے لوڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ڈرون کے پروں کا پھیلاؤ 3.3 میٹر، زیادہ سے زیادہ رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ اور معمول کی رفتار 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ یہ  کامیکازی ڈرون 12 سے 14 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے اور 4 ہزار 500 میٹر کی بلندی پر آپریشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی اے آئی ماڈل پر نئی رپورٹ، ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کر دیا

ایس 369 کی صلاحیتیں

ایس 369 کو ایرو ڈیلٹا وِنگ ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن 215 سے 225 کلوگرام ہے، جبکہ یہ بھی 30 سے 50 کلوگرام تک پے لوڈ لے جا سکتا ہے۔ اس کے پروں کا پھیلاؤ 4 میٹر، زیادہ سے زیادہ رفتار 220 کلومیٹر فی گھنٹہ اور معمول کی رفتار 160 سے 180 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے مطابق ایس 369 بھی 4 ہزار 500 میٹر کی بلندی تک پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ نئے لوئٹرنگ میونیشنز پاکستان کی مقامی دفاعی ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں، جنہیں طویل فاصلے تک نگرانی اور ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

editor

Related Articles