15 سالہ پاکستانی طالبہ نے بھارتی طالب علم کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

15 سالہ پاکستانی طالبہ نے بھارتی طالب علم کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

کراچی سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ طالبہ مریم صدیقی نے غیر معمولی تعلیمی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک سال سے زائد عرصے میں ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس، اے سی سی اے کے تمام 17 امتحانات پاس کرلیے۔

مریم صدیقی نے یہ تمام امتحانات محض 15 سال کی عمر میں مکمل کیے، جس کے بعد وہ دنیا کی کم عمر ترین اے سی سی اے ریکارڈ ہولڈر بن گئی ہیں۔ مریم نے یہ اعزاز ایک بھارتی طالب علم کا سابقہ ریکارڈ توڑ کر حاصل کیا۔ ان کی کامیابی نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پاکستان میں بھی انہیں کم عمری میں نمایاں تعلیمی کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ میں شامل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی اصل قیمت کتنی؟ فی لیٹر 130 روپے کہاں جا رہے ؟ تفصیلات جانیے

مریم کی اس کامیابی کے پیچھے کئی برس کی محنت، مستقل مزاجی، نظم و ضبط اور اپنے مقصد کے حصول کا عزم شامل ہے۔ ان کی کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ مضبوط ارادے اور مسلسل محنت کے ذریعے کم عمری میں بھی بڑے اہداف حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

مریم صدیقی کی شاندار کامیابی پر ان کے والدین اور بھائیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ان کی کامیابی کو خاندان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔

editor

Related Articles