محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے یومِ آزادی کے موقع پر جمعہ 14 اگست کو چھٹی کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ایک ساتھ تین چھٹیوں کی خوشخبری آ گئی ہے
جاری اعلامیے کے مطابق 14 اگست بروز جمعہ صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی جس کے باعث تمام سرکاری دفاتر اور بیشتر سرکاری ادارے بند رہیں گے یومِ آزادی کے موقع پر سرکاری سطح پر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی جبکہ مختلف مقامات پر قومی پرچم کشائی اور دیگر پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق عام تعطیل کے باوجود عوام کو ضروری خدمات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جاسکیں۔
14 اگست اس سال جمعہ کے روز آرہا ہے جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔ اس طرح سرکاری ملازمین اور دیگر ایسے افراد جن کے اداروں میں ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ہوتی ہیں، انہیں مسلسل تین روز یعنی جمعہ، ہفتہ اور اتوار چھٹی ملنے کا امکان ہے۔
تین روزہ تعطیلات کے باعث شہریوں کی جانب سے مختصر سفری پروگرام تفریحی سرگرمیوں اور آبائی علاقوں میں جانے کے منصوبے بھی بنائے جانے کا امکان ہے تاہم متعلقہ اداروں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ تعطیلات کے دوران سفر کرتے ہوئے ٹریفک قوانین اور دیگر حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
یومِ آزادی کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں پاکستان کے قیام، قومی یکجہتی اور ملکی ترقی کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔
حکومت کی جانب سے تعطیل کا مقصد یومِ آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے شہریوں کو موقع فراہم کرنا ہے، جبکہ ہسپتالوں ریسکیو اور دیگر ضروری و ہنگامی خدمات سے وابستہ عملہ معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔