شوٹنگ کے دوران شہناز گل کے ساتھ خوفناک حادثہ، ناک کی بالی نگل گئیں

شوٹنگ کے دوران شہناز گل کے ساتھ خوفناک حادثہ، ناک کی بالی نگل گئیں

بھارتی اداکارہ اور گلوکارہ شہناز گل کو شوٹنگ کے دوران اس وقت خوفناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب دوڑتے ہوئے ان کی ناک کی بالی اچانک حلق میں چلی گئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واقعے کے فوراً بعد ان کے ساتھی اداکار سوربھ سچدیوا نے مدد کے لیے آگے بڑھتے ہوئے شہناز گل کی پشت پر ہاتھ مارا تاکہ بالی باہر نکل سکے۔

یہ بھی پڑھیں:نمرہ خان کے مشکل وقت میں ساتھی اداکارہ سامنے آگئیں، مومل خالد نے کیا کہا؟

یہ واقعہ دیکھ کر شہناز گل کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی کام سے وابستگی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کو سراہا، تاہم ساتھ ہی انہیں اپنی صحت اور حفاظت کو ترجیح دینے کا مشورہ بھی دیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداح شہناز گل کی خیریت کے حوالے سے بھی اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

editor

Related Articles