پی ٹی اے کی بڑی کارروائی، جولائی تک 15 لاکھ سے زائد یو آر ایل بلاک

پی ٹی اے کی بڑی کارروائی، جولائی تک 15 لاکھ سے زائد یو آر ایل بلاک

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی، پی ٹی اے نے جولائی 2026 تک مختلف اقسام کے آن لائن مواد سے متعلق 17 لاکھ 26 ہزار 303 یو آر ایل پر کارروائی کی، جن میں سے 15 لاکھ 42 ہزار 800 یو آر ایل بلاک کردیئے گئے۔

پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تک پروسیس کیے گئے مجموعی یو آر ایل میں سے 89.37 فیصد بلاک کیے گئے۔ اس دوران 76 ہزار 874 یو آر ایل زیر جائزہ رہے جبکہ 1 لاکھ 6 ہزار 629 یو آر ایل مسترد کیے گئے۔

شائستگی اور اخلاقیات سے متعلق مواد سب سے زیادہ

اعداد و شمار کے مطابق ’شائستگی اور اخلاقیات‘ کے زمرے میں سب سے زیادہ یو آر ایل پروسیس کیے گئے۔ اس کیٹیگری میں 10 لاکھ 75 ہزار 762 یو آر ایل پر کارروائی ہوئی، جن میں سے 9 ہزار 528 مسترد اور 563 زیر جائزہ رہے۔ اس کیٹیگری میں بلاکنگ کی شرح 99.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پہلی بار اے آئی سے نئے وائرس تیار، طبی ماہرین کے خدشات بھی سامنے آگئے

دہشت گردی سے متعلق مواد کے ایک لاکھ 79 ہزار 285 یو آر ایل پروسیس کیے گئے، جو تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہے۔ اسی طرح ’اسلام کی توہین‘ سے متعلق ایک لاکھ 36 ہزار 891 یو آر ایل جبکہ ’پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف‘ مواد کے ایک لاکھ 25 ہزار 427 یو آر ایل پروسیس کیے گئے۔ پی ٹی اے نے فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز مواد کے 76 ہزار 526 جبکہ متفرق مواد کے 67 ہزار 778 یو آر ایل پر بھی کارروائی کی۔

پراکسی یو آر ایل کی بلاکنگ شرح سب سے زیادہ

کیٹیگری کے لحاظ سے پراکسی سے متعلق یو آر ایل کی بلاکنگ شرح سب سے زیادہ رہی۔ پی ٹی اے نے 10 ہزار 319 پراکسی یو آر ایل پروسیس کیے، جن میں سے 10 ہزار 318 بلاک کردیئے گئے۔ یوں اس کیٹیگری میں بلاکنگ کی شرح 99.99 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں :30 ہزار افراد کی جان لینے والا آتش فشاں دوبارہ حرکت میں آگیا

شائستگی اور اخلاقیات سے متعلق مواد کی بلاکنگ شرح 99.06 فیصد، دہشت گردی سے متعلق مواد کی 79.15 فیصد جبکہ ’اسلام کی توہین‘ سے متعلق مواد کی بلاکنگ شرح 82.17 فیصد رہی۔ سب سے کم بلاکنگ شرح ’بدنامی اور نقالی‘ سے متعلق مواد میں ریکارڈ کی گئی، جہاں 39.27 فیصد یو آر ایل بلاک کیے گئے۔

پی ٹی اے کے مطابق جولائی 2026 تک مختلف اقسام کے آن لائن مواد کے خلاف کارروائی جاری رہی اور مجموعی طور پر 17 لاکھ سے زائد پروسیس کیے گئے یو آر ایل میں سے تقریباً 89 فیصد بلاک کیے گئے۔

editor

Related Articles