نمرہ خان کے مشکل وقت میں ساتھی اداکارہ سامنے آگئیں، مومل خالد نے کیا کہا؟

نمرہ خان کے مشکل وقت میں ساتھی اداکارہ سامنے آگئیں، مومل خالد نے کیا کہا؟

پاکستانی ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نمرہ خان کی طلاق کی خبروں کے بعد شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آرہے ہیں۔ ساتھی اداکارہ مومل خالد نے بھی نمرہ خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی نجی زندگی سے متعلق صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نمرہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے 51 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ’اے مشت خاک‘، ’احرام جنون‘، ’اڑان‘، ’مہر بانو‘، ’مجھے خدا پہ یقین ہے‘، ’چھوٹی سی زندگی‘، ’خوب سیرت‘، ’باغی‘ اور ’ام عائشہ‘ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار وجے کی اہلیہ کا یوٹرن، طلاق کا مقدمہ واپس لے لیا

ڈرامہ ’ام عائشہ‘ میں حجاب کرنے والی لڑکی کے کردار اور حلیے کو بھی مداحوں نے خاصا پسند کیا تھا، جبکہ ’احرام جنون‘ اور ’سارا آپی‘ ان کے مقبول ڈراموں میں شامل رہے ہیں۔ جون 2026 میں نمرہ خان نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، تاہم جولائی میں ہی ان کی ازدواجی زندگی ختم ہونے کی خبریں سامنے آگئیں۔

طلاق کی خبروں کے بعد کئی اداکاراؤں نے نمرہ خان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ اسی سلسلے میں اداکارہ مومل خالد نے سوشل میڈیا پر نمرہ خان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی صورتحال سن کر انتہائی افسردہ ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکار کی اچانک موت

مومل خالد نے کہا کہ شادی ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے اور اسے چند دنوں میں ختم کردینا ایک تکلیف دہ صورتحال ہے۔ ان کے مطابق اگر کسی وجہ سے میاں بیوی کو الگ ہونا پڑے تو بھی ایک دوسرے کی عزت اور وقار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

مومل خالد نے نمرہ خان کے سابق شوہر کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسی صورتحال میں کسی سابق شریک حیات کے بارے میں اس طرح کا اظہار کرنا حساسیت سے عاری رویہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف پاکستانی اداکار علی رضا کے والد انتقال کرگئے

انہوں نے نمرہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ ہیں اور دعا کرتی ہیں کہ اللہ انہیں اس آزمائش سے گزرنے کے لیے ہمت اور طاقت دے۔

مومل خالد نے مزید کہا کہ شادی کے بعد نمرہ خان بہت خوش تھیں اور انہوں نے کئی برسوں میں انہیں اس قدر خوش پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں نمرہ ایک انتہائی مشکل اور تکلیف دہ وقت سے گزر رہی ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ان پوسٹس پر بھی تنقید کی جن کے ذریعے بظاہر نمرہ خان کو قصوروار دکھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مومل خالد نے کہا کہ وہ نمرہ کی حمایت جاری رکھیں گی۔

editor

Related Articles