سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،نظرثانی شدہ بنیادی پے اسکیلز اور الاؤنسز 2026 نافذ کر دیے گئے

سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری،نظرثانی شدہ بنیادی پے اسکیلز اور الاؤنسز 2026 نافذ کر دیے گئے

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نظرثانی شدہ بنیادی پے اسکیلز اور الاؤنسز 2026 نافذ کر دیے گئے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لوکل کونسل بورڈ خیبر پختونخوا نے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لیے نئے بنیادی پے اسکیلز اور الاؤنسز کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی ملازمین کو 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 دینے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، نظرثانی شدہ پے اسکیلز کا اطلاق لوکل کونسل بورڈ کے افسران اور دیگر اہلکاروں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے سرکاری ملازمین کے لیے بڑی شرط عائد کردی

اسی طرح لوکل گورننس اسکول کے ملازمین بھی نئے اور نظرثانی شدہ پے اسکیلز سے مستفید ہوں گے، فیصلے کے تحت کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ملازمین کے لیے بھی نئے پے اسکیلز نافذ کر دیے گئے ہیں۔

صوبے کی تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے ملازمین بھی نظرثانی شدہ پے اسکیلز کے دائرے میں شامل ہوں گے، جس سے مختلف بلدیاتی اداروں میں خدمات انجام دینے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بہتری آئے گی۔

یکم جولائی سے اطلاق

لوکل کونسل بورڈ کے مطابق نئے پے اسکیلز اور 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، یہ فیصلہ محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے 22 جولائی 2026 کے مراسلے کی روشنی میں کیا گیا ہے،نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کو الاؤنسز کا اطلاق مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق نظرثانی شدہ پے اسکیلز کے نفاذ سے خیبر پختونخوا کے مختلف بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو مالی فوائد حاصل ہوں گے۔

editor

Related Articles