دھرنے دینے والے آزاد کشمیر الیکشن روکنا چاہتے تھے جو نہ روک سکے، ن لیگ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیگی، رانا ثناء

دھرنے  دینے والے آزاد کشمیر الیکشن روکنا چاہتے تھے جو نہ روک سکے، ن لیگ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیگی، رانا ثناء

وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ دھرنے دینے والے آزاد کشمیر کا الیکشن روکنا چاہتے تھے جو نہیں روک سکے، مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر انجینئر امیرمقام کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے اپنے منتخب نمائندوں کو مینڈیٹ دے دیا، انتخابات کا تیسرا مرحلہ جاری ہے جس  کے بعد آزاد کشمیر میں حکومت سازی شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اُمید ہے کہ دھرنے والی قوتیں اب حقائق کا ادراک کرتے ہوئے دھرنا ختم کریں گی، حکومت مظاہرین کے جائز مطالبات پر نظرِ ثانی کرے گی، ہتھیار اٹھانے اور دشمن کا آلۂ کار بننے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 مشیروزیراعظم  کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے الزامات لگانے والوں نے اب تک کوئی ثبوت نہیں دیے ، پیپلز پارٹی کی کوشش اپنی شکست کو دھاندلی کے بیانیہ سے چھپانے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل، کشمیر سے پاکستان کا رشتہ کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی، رانا ثناء

رانا ثناء اللّٰہ  کا کہنا تھا کہ آج بھی پیپلز پارٹی دھاندلی کا شور کر رہی ہے لیکن شدت پہلے جتنی نہیں ہے ، توقع کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی والے آج الٹی گنتی کو سیدھا کر دیں گے اور مسلم لیگ ن کو کامیابی پر مبارکباد دیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر آزاد کشمیر میں پولنگ کا عمل پُرامن طور پر جاری ہے، عوام کو حقِ رائے دہی سے روکنے والے عناصر اپنے مقاصد میں ناکام ہو چکے ہیں۔

وزیرِ اعظم کے مشیرِ سیاسی اُمور کا کہنا ہے کہ جمہوری حکومت عوامی مسائل کو حل کرے گی، اب تک کے انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی، آزاد کشمیر میں آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ہوئے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے مزید کہا  کہ آزاد کشمیر کے عوام ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کو مینڈیٹ سونپ رہے ہیں، انتخابات کا تیسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ الزام تراشی کرنے والوں نے رات سے سکرپٹ بنایا ہوا تھا، صبح 9 بجے سے ہی بیانات دینا شروع ہوگئے، یہ بات آج تک سمجھ نہیں آئی ان کو الزام تراشی سے کیا ملے گا، یہ ہمارے جلسے میں شرکت کرنے والے عوام سے اندازہ لگا لیں، ان کے رونے دھونے پر حیرت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت حاصل کر لی ہے ، رانا ثنا اللہ

ان کا کہنا تھا کہ کہا گیا پنجاب سے پولیس اور لوگ خاص مقصد کیلئے بلائے گئے، ہمیں جواب دیں کہ کیا سندھ سے لوگ نہیں آئے؟ آج بھی ن لیگ ہی انتخابات میں کامیاب ہوگی، آزاد کشمیر کے موجودہ حالات میں پرامن الیکشن پر داد دینی چاہیے، ان کو خود سوچنا چاہیے کہ عوام نے ووٹ کیوں نہیں دیا۔

editor

Related Articles