یوم آزادی پر بڑی پابندی عائد ، حکومتی نوٹفکیشن جاری

یوم آزادی پر بڑی پابندی عائد ، حکومتی نوٹفکیشن جاری

یوم آزادی کے موقع پر امن و امان اور شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ پشاور نے باجوں، کھلونا پستولوں اور پٹاخوں کی خرید و فروخت سمیت مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت عائد کی گئی پابندیاں 15 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔ اس دوران ضلع بھر میں ہوائی فائرنگ، آتش بازی، باجوں اور پٹاخوں کی فروخت کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ جشنِ آزادی کے دوران کسی بھی ایسے عمل کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے شہریوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہو یا امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:پتنگ اڑانے کے شوقین تیار ہوجائیں، حکومت کا بسنت سے متعلق بڑا فیصلہ

نوٹیفکیشن میں شہریوں، دکانداروں اور بالخصوص نوجوانوں کو پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

حکام نے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ ون ویلنگ اور موٹرسائیکل پر خطرناک کرتب دکھانے سے گریز کریں، کیونکہ ایسی سرگرمیاں سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں اور جشن کی خوشیوں کو کسی بڑے سانحے میں تبدیل کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی اصل قیمت کتنی؟ فی لیٹر 130 روپے کہاں جا رہے ؟ تفصیلات جانیے

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ 14 اگست کی تقریبات ذمہ داری اور نظم و ضبط کے ساتھ منائیں، کسی بھی غیرقانونی سرگرمی سے اجتناب کریں اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

انتظامیہ کے مطابق پابندیوں کا بنیادی مقصد جشنِ آزادی کے دوران شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اور ہوائی فائرنگ، آتش بازی، پٹاخوں اور ون ویلنگ کے باعث پیش آنے والے ممکنہ حادثات کی روک تھام ہے

Qaisar Mirza
editor

Related Articles