صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومتِ سندھ نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست 2026 بروز جمعہ صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کے موقع پر سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور معمول کی دفتری سرگرمیاں معطل ہوں گی،حکومت سندھ کے فیصلے کے تحت تعطیل کا اطلاق صرف سرکاری محکموں تک محدود نہیں ہوگا بلکہ صوبے بھر کی تمام کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بھی 14 اگست کو بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سکولو ں میں چھٹیاں ختم ہوتے ہی طلبا کو ایک اور ریلیف مل گیا

عام تعطیل کا مقصد یومِ آزادی کی تقریبات میں شہریوں کو بھرپور شرکت کا موقع فراہم کرنا اور قومی دن کو شایانِ شان انداز میں منانا ہے۔

ضروری خدمات جاری رہیں گی

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ وہ ادارے اور محکمے جو عوام کو ضروری خدمات فراہم کرتے ہیں، وہ معمول کے مطابق اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

ضروری سروسز سے وابستہ اداروں کی فعالیت برقرار رکھنے کا مقصد یہ ہے کہ عام تعطیل کے باوجود شہریوں کو بنیادی اور ہنگامی سہولیات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ 14 اگست پاکستان کا یومِ آزادی ہے، جس کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles