حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 اگست 2026 بروز جمعہ پنجاب میں عام تعطیل ہوگی۔

میڈیا رپورٹس میں زکر کیا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق یومِ آزادی کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری دفاتر اور بیشتر سرکاری ادارے بند رہیں گے، جبکہ معمول کی دفتری سرگرمیاں معطل ہوں گی، عام تعطیل کا اعلان پاکستان کے قومی دن کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔

سرکاری دفاتر بند رہیں گے

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے نوٹیفکیشن کے تحت 14 اگست کو پنجاب کے سرکاری دفاتر میں معمول کا کام نہیں ہوگا صوبائی حکومت کے ماتحت بیشتر ادارے بھی تعطیل کے باعث بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :صوبائی حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

یومِ آزادی کے موقع پر سرکاری عمارتوں، اہم شاہراہوں اور دیگر مقامات پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے جبکہ مختلف سرکاری و نجی اداروں کی جانب سے بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

ضروری خدمات جاری رہیں گی

حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ عام تعطیل کے باوجود عوام کو ضروری خدمات کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی، ہنگامی نوعیت کی خدمات انجام دینے والے ادارے معمول کے مطابق فعال رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بروقت سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ہسپتالوں، ریسکیو اور دیگر ضروری سروسز سے وابستہ عملہ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا، جبکہ متعلقہ محکمے عوامی ضرورت کے مطابق خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

یومِ آزادی کی تقریبات

14 اگست پاکستان کا یومِ آزادی ہے اور ہر سال اس موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات منعقد کی جاتی ہیںپنجاب میں بھی سرکاری سطح پر یومِ آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس موقع پر شہریوں کی جانب سے گھروں، دکانوں، گاڑیوں اور دیگر مقامات پر قومی پرچم آویزاں کیے جاتے ہیں، جبکہ مختلف علاقوں میں ریلیوں، سیمینارز اور دیگر پروگرامز کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے،یوں 14 اگست 2026 بروز جمعہ پنجاب میں عام تعطیل ہوگی اور شہری یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت کر سکیں گے۔

editor

Related Articles