اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے 11 اگست 2026 بروز منگل مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے،ترجمان آئیسکو کے مطابق سالانہ سسٹم مینٹیننس، ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
آئیسکو کے مطابق بجلی بندش کا سلسلہ مختلف فیڈرز پر مقررہ اوقات کے مطابق جاری رہے گا، جبکہ صارفین کو پیشگی آگاہی دینے کے لیے متاثرہ علاقوں اور اوقات کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں۔
اسلام آباد سرکل کے مختلف علاقوں میں صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی، اس دوران ریحڑہ، کُری، سی ایم پاک زونگ، نیوی 1، سواں گارڈن I، سواں گارڈن II اور علی پور فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔
اٹک سرکل
اٹک سرکل میں بعض علاقوں میں بجلی کی بندش کا دورانیہ زیادہ ہوگا، صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بہادر مور، پنجاب سمال انڈسٹریز، کوہستان انکلیو، کے وی کاشف گل، ماڈل ٹاؤن اور مکس انڈسٹری فیڈرز متاثر رہیں گے،اس کے علاوہ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک فوارہ چوک فیڈر سے منسلک علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
چکوال سرکل
چکوال سرکل میں صبح 6 بجے سے 11 بجے تک عبداللہ پور، جلال پور، ساغرپور اور سی ڈبلیو او فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،دھریالہ جالپ فیڈر پر صبح 6 بجے سے 10 بجے تک بجلی بند رہے گی۔
جی ایس او سرکل
جی ایس او سرکل کے مختلف گرڈ اسٹیشنز پر بھی مینٹیننس اور دیگر کاموں کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی،صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک 132 کے وی جی ایس ایس روات II کے پاور ٹرانسفارمر T-1 پر کام ہوگا۔
اسی طرح صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک 132 کے وی اے ڈبلیو سی ایچ ایم سی ٹیکسلا اور 132 کے وی سنگجانی-برہان سے متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر رہے گی،جبکہ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پلندری، 132 کے وی نیو واہ-باہتر موڑ اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔
وقت سے پہلے بجلی بحال ہونے کا امکان
ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی کی عارضی بندش ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس، ترقیاتی کاموں اور اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کے باعث کی جا رہی ہے،آئیسکو نے واضح کیا ہے کہ اگر متعلقہ کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہوگیا تو بجلی کی فراہمی بھی شیڈول وقت سے پہلے بحال کی جاسکتی ہے۔
متاثرہ علاقوں کے صارفین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بجلی بندش کے مقررہ اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں اور ضروری برقی کام پہلے مکمل کرلیں۔