سال 2026 کے دوران پنجاب میں سرکاری ملازمین کو مزید کئی عام تعطیلات ملنے والی ہیں، جن کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ سرکاری تعطیلات کی جاری کردہ فہرست کے مطابق 10 اگست 2026 کے بعد رواں سال مزید 5 تعطیلات مقرر ہیں، تاہم 26 دسمبر کی تعطیل صرف مسیحی ملازمین کے لیے ہوگی۔
دستیاب فہرست کے مطابق رواں سال کی باقی سرکاری تعطیلات میں 14 اگست،25 یا26 اگست( عید میلاد النبی ﷺ )، 9 نومبر، 25 دسمبر اور 26 دسمبر شامل ہیں۔
14 اگست کو یومِ آزادی
رواں سال کی اگلی عام تعطیل 14 اگست 2026 بروز جمعہ یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ہوگی، اس روز پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر اور بیشتر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
عید میلاد النبی ﷺ پر چھٹی
اس کے بعد رواں ماہ 25 یا26 اگست کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، اس روز بھی سرکاری دفاتر بند رہیں گے عید میلا النبیﷺ کی چھٹی کی تاریخ ربیع الاول کا چاند نظر آنے کے بعد یقینی ہوگی۔
نومبر میں 9 نومبر 2026 بروز پیر علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کی مناسبت سے اقبال ڈے کی عام تعطیل ہوگی۔
دسمبر میں دو تعطیلات
دسمبر میں سال کی آخری تعطیلات مقرر ہیں، 25 دسمبر 2026 بروز جمعہ قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر عام تعطیل ہوگی
اس کے اگلے روز 26 دسمبر 2026 بروز ہفتہ بھی تعطیل ہوگی، تاہم یہ چھٹی تمام سرکاری ملازمین کے لیے نہیں بلکہ صرف مسیحی ملازمین کے لیے مقرر کی گئی ہے۔
باقی سرکاری چھٹیوں کی مکمل تفصیل
14 اگست 2026، جمعہ: یومِ آزادی پاکستان، عام تعطیل
عید میلاد النبی ﷺ، عام تعطیل
9 نومبر 2026، پیر علامہ اقبال ڈے، عام تعطیل
25 دسمبر 2026، جمعہ، قائداعظم ڈے اور کرسمس، عام تعطیل
26 دسمبر 2026، ہفتہ کرسمس کے حوالے سے تعطیل صرف مسیحی ملازمین کے لیے ہے۔
یوں عام سرکاری ملازمین کے لیے رواں سال مزید 4 عام تعطیلات باقی ہیں، جبکہ مسیحی ملازمین کے لیے 26 دسمبر کی اضافی تعطیل بھی شامل ہے،10 اگست کے بعد آنے والی تمام پانچ تاریخوں کو مجموعی طور پر دیکھا جائے تو 5 تعطیلات باقی ہیں، لیکن ان میں سے ایک یعنی 26 دسمبر صرف مسیحی ملازمین کے لیے مخصوص ہے۔