25 سال بعد پاکستان کی نئی نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 منظور

25 سال بعد پاکستان کی نئی نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 منظور

وفاقی کابینہ نے تقریباً ایک چوتھائی صدی کے طویل عرصے کے بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری دے دی، پاکستان کی سابقہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2001 میں منظور کی گئی تھی۔

نئی پالیسی کا بنیادی وژن تمام شہریوں کے لیے مناسب، سستی اور پائیدار رہائش کی فراہمی کو فروغ دینا ہے، جبکہ عوام کو رہائشی مواقع، بنیادی سہولیات اور معاون انفرااسٹرکچر تک آسان رسائی فراہم کرنا اس کے اہم مقاصد میں شامل ہے۔

25 سال بعد نئی پالیسی

وفاقی کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں منظور کی گئی نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 میں ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے شعبے کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لیے 9 واضح موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔

نئی پالیسی کے ذریعے ملک میں رہائش کی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے اور شہری علاقوں کو درپیش مختلف مسائل کے حل کے لیے ایک جامع فریم ورک فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

سستی رہائش پر توجہ

یہ بھی پڑھیں :اپنا گھر اسکیم ،وزیر اعظم نے اہم ہدایت جاری کردی

پالیسی کا مقصد شہریوں کے لیے سستی اور پائیدار رہائش کے مواقع پیدا کرنا اور رہائشی منصوبوں کے ساتھ ضروری بنیادی سہولیات اور معاون انفرااسٹرکچر تک رسائی کو بہتر بنانا ہے،نئی پالیسی میں ہاؤسنگ اور شہری ترقی سے متعلق مختلف شعبوں کو ایک جامع حکمت عملی کے تحت آگے بڑھانے کی سمت متعین کی گئی ہے۔

وزیر ہاؤسنگ کی ٹیم کو مبارکباد

وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کی منظوری کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے پالیسی دستاویز کی تیاری پر وزارت کے پالیسی اینڈ پلاننگ ونگ کی ٹیم کو مبارکباد دی،انہوں نے کہا کہ پالیسی کی تشکیل کے دوران تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور ان کی آرا کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کی کوشش

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ 25 سال سے ایک جامع ہاؤسنگ پالیسی سے محروم تھا،نئی پالیسی ملک میں ہاؤسنگ کی کمی اور شہری چیلنجز سے نمٹنے کے لیے واضح سمت متعین کرے گی،انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2026 کے ذریعے ملک بھر میں سستی، پائیدار اور بہتر منصوبہ بندی پر مبنی رہائشی ترقی کو فروغ ملے گا۔

editor

Related Articles