حکومت نےمٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نےمٹی کے تیل کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر کمی کردی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو فی لیٹر 27 پیسے کا ریلیف ملے گا۔ نئی قیمت کے اطلاق کے بعد مٹی کا تیل 289 روپے 68 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی اضافہ کردیا

مٹی کے تیل کی قیمت میں کمی ایسے وقت میں کی گئی ہے جب ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل پر عوام کی نظریں مرکوز ہیں۔ معمولی کمی کے باوجود مٹی کے تیل کی مجموعی قیمت بدستور بلند سطح پر برقرار ہے۔

مٹی کا تیل ملک کے مختلف علاقوں میں بالخصوص ان صارفین کے لیے اہم ایندھن سمجھا جاتا ہے جہاں گیس یا بجلی کی سہولت محدود ہے۔ اس کی قیمت میں کمی سے ایسے صارفین کو معمولی مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مٹی کا تیل بھی سستا ہو گیا

حکام کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں، ملکی زرِ مبادلہ کی صورتحال اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت بھی اسی قیمتوں کے جائزے کے بعد مقرر کی گئی ہے۔

editor

Related Articles