بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے،خوف وہراس

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شہری گھروں سے باہر نکل آئے،خوف وہراس

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اچانک زمین لرز اٹھی، ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین کے اندر تقریباً 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں بتایا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :جاپان میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ اور سونامی وارننگ جاری، میکسیکو میں بھی دھرتی کانپ اٹھی

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ کئی علاقوں میں لوگ فوری طور پر گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں سے باہر نکل آئے اور محفوظ مقامات کا رخ کیا۔ بعض شہریوں نے خوف کے باعث کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا۔

زلزلے کی نوعیت کے باعث شہریوں میں کچھ دیر تک خوف کی فضا برقرار رہی تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

زلزلہ پیما مرکز اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پرسکون رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ؒ:کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ، 111 افراد ہلاک، عمارتیں منہدم، ہنگامی حالت نافذ

زلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاکس کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر محفوظ یا خستہ حال عمارتوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد جانی یا مالی نقصان کی حتمی صورتحال متعلقہ اداروں کی جانب سے جائزے کے بعد ہی واضح ہوسکے گی۔ فی الوقت دستیاب اطلاعات کے مطابق ژوب اور چمن میں زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

editor

Related Articles