نصرت فتح علی خان کی مزار پر قوالی، نوٹوں کی بارش پر مداح برہم

نصرت فتح علی خان کی مزار پر قوالی، نوٹوں کی بارش پر مداح برہم

لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے تقریباً تین دہائیاں گزر چکی ہیں، تاہم ان کی آواز اور فن آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی برسی کے موقع پر ان کے بھتیجے اور معروف قوال راحت فتح علی خان نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

راحت فتح علی خان اپنے بیٹے شہزمان علی خان کے ہمراہ نصرت فتح علی خان کی مزار پر پہنچے، جہاں دونوں نے مزار کے قریب کلام اور قوالی پیش کی۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں افراد بھی موجود تھے، جبکہ قوالی کے دوران مزار پر کرنسی نوٹ نچھاور کیے گئے۔ تقریب کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:نور بخاری کا سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی پر بڑا انکشاف

ویڈیوز سامنے آنے کے بعد نصرت فتح علی خان کے کئی مداحوں نے اس انداز پر ناراضی کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ لیجنڈری قوال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار پر اس طرح کرنسی نچھاور کرنا مناسب تھا یا نہیں۔ دوسری جانب کچھ مداحوں نے راحت فتح علی خان کی جانب سے اپنے استاد اور خاندان کے عظیم فنکار کو یاد کرنے کے جذبے کو سراہا۔

یوں نصرت فتح علی خان کی برسی کے موقع پر ہونے والی یہ عقیدتی پیشکش جہاں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی، وہیں سوشل میڈیا پر اس کے انداز کو لے کر بحث بھی چھڑ گئی۔

editor

Related Articles