12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے،حافظ نعیم الرحمن

12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کریں گے،حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے ایک ہفتے بعد پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی، جبکہ ملک گیر احتجاج کے بعد اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا۔

پشاور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے باہر دھرنا تحریک کا بیس کیمپ بنے گا اور ملک کے ہر شہر میں احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

ملک گیر ہڑتال کی کال

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے بعد پورا ملک بند کیا جائے گا اور ایک ہفتے بعد ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہوگی،انہوں نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے اور طاقت کے ساتھ کال دیں گے، کارکن ایک سمت سے نہیں بلکہ ہر طرف سے اسلام آباد آئیں گے، جس سے حکومتی نظام مفلوج ہوجائے گا۔

پٹرولیم لیوی واپس لینے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ختم نہ کی تو پورے ملک کو اسلام آباد آنے کی کال دی جائے گی[ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے کہتے ہیں کہ مطالبات تسلیم کرلے، بصورت دیگر حالات حکومت کے ہاتھ میں نہیں رہیں گے اور اسے پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :کل شام 4 بجے پورا ملک جام کر دیں گے، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمن نے ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کے عندیے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم لیوی عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کو فی لیٹر 80 روپے لیوی واپس لینا ہوگی۔

710 دھرنوں کا دعویٰ

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 7 اگست کو ملک بھر میں 710 دھرنے دیے گئے اور احتجاجی دھرنوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت 200 ارب روپے زیادہ جمع کرکے خوشیاں مناتی ہے، لیکن عوام کو بنیادی سہولیات اور ریلیف فراہم نہیں کیا جا رہا۔

بجلی کے بلوں پر تنقید

امیر جماعت اسلامی نے بجلی کے بلوں اور حکومتی پالیسیوں پر بھی تنقید کی،انہوں نے کہا کہ روزانہ بم گرانے کا مسئلہ صرف 32 روپے کی کمی سے حل نہیں ہوگا،جو بجلی بنتی ہی نہیں، اس کے پیسے بھی عوام سے وصول کیے گئے۔

حکومت کو پیچھے ہٹنا ہوگا

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی استحصال مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا اور لوٹ مار کا نظام بھی قابل قبول نہیں،انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عوامی مطالبات تسلیم کیے جائیں، بصورت دیگر جماعت اسلامی ملک گیر احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرے گی،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اب پیچھے ہٹنا ہوگا اور عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

editor

Related Articles