عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوگا: طارق فضل چوہدری

عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہوگا: طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کے حوالے سے عدالتی حکم کی پابند ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ قوانین کے مطابق ان کا علاج سرکاری اسپتال میں ممکن نہ ہوا تو انہیں شفا اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی نظرثانی درخواست کا مقصد فیصلے کی وضاحت طلب کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کے علاج کے معاملے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر آج کے مروجہ قوانین کے مطابق عمران خان کا علاج کسی سرکاری اسپتال میں نہیں ہو سکتا تو حکومت انہیں شفا اسپتال بھی بھیج سکتی ہے اور ضرورت پڑنے پر ملک سے باہر بھی بھیج سکتی ہے۔

انہوں نے نواز شریف کے دور اسیری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو اسیری کے دوران جن اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، وہ سرکاری اسپتال تھے، جبکہ انہیں ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ حکومت نے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے فی لیٹر تک کمی کی جائے گی، وفاقی وزیر کا اہم بیان

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کے علاج کے معاملے میں عدالتی حکم کی پابندی کی جائے گی۔ ان کے مطابق سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا مقصد عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے انکار کرنا نہیں بلکہ فیصلے کے حوالے سے وضاحت طلب کرنا ہے۔

طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ اگر قوانین اور علاج کی ضرورت کے مطابق سرکاری اسپتال میں علاج ممکن نہ ہوا تو حکومت عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ملک سے باہر علاج کے لیے بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

Related Articles