کیا عمران خان کو رات 12 بجے تک ہسپتال منتقل کردیا جائے گا؟ وفاقی وزیر قانون کا اہم بیان سامنے آگیا

کیا عمران خان کو رات 12 بجے تک ہسپتال منتقل کردیا جائے گا؟ وفاقی وزیر قانون کا اہم بیان سامنے آگیا

صحافیوں کی جانب سے وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ سے سوال کیا گیا کہ کیا آج رات 12 بجے تک عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کردیا جائے گا؟

جس کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ رات 12 بجے ابھی کافی وقت ہے۔ عمران خان کی اسپتال منتقلی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور انتظامیہ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر انتظامیہ ہی ذمہ دار ہے اور متعلقہ انتظامیہ اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاج کے حوالے سے عدالتی حکم کی پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان کو ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو؟ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ قوانین کے مطابق ان کا علاج سرکاری اسپتال میں ممکن نہ ہوا تو انہیں شفا اسپتال منتقل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ بھی ہو سکتا ہے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی نظرثانی درخواست کا مقصد فیصلے کی وضاحت طلب کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کے علاج کے معاملے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

Related Articles