عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ ،میڈیکل بورڈ نے رپورٹ مرتب کرلی

عمران خان کا پمز میں طبی معائنہ ،میڈیکل بورڈ نے رپورٹ مرتب کرلی

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد لایا گیا۔

پمز انتظامیہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے عمل کے دوران شفا انٹرنیشنل اسپتال کے دو ماہر ڈاکٹروں نے آنکھوں کے معائنے میں حصہ لیا جبکہ دیگر طبی معائنے پمز کے متعلقہ ماہرین نے انجام دیے۔

 یہ بھی پڑھیں :عمران خان کی ہسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقلی، بیرسٹر گوہر کا بیان آگیا

پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آنکھوں کے معائنے کے دوران سامنے آنے والی طبی معلومات کو پمز میں کیے گئے دیگر طبی ٹیسٹوں اور تحقیقات کے نتائج کے ساتھ مدنظر رکھا گیا۔ اس کے بعد پمز کے ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے تمام طبی نتائج کو یکجا کرتے ہوئے عمران خان کی طبی فٹنس رپورٹ مرتب کی۔

پریس ریلیز کے مطابق مریض کی رازداری اور معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کی ہدایات کے پیش نظر پمز انتظامیہ طبی رپورٹ میں موجود خفیہ اور تفصیلی طبی معلومات ظاہر نہیں کرے گی۔

پمز انتظامیہ نے واضح کیا کہ عمران خان کے طبی معائنے کے حوالے سے میڈیکل بورڈ نے مختلف ماہرین کی جانب سے فراہم کردہ طبی معلومات اور تحقیقات کے نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے رپورٹ مرتب کی ہے تاہم رپورٹ کے حساس طبی مندرجات کو مریض کی رازداری کے اصولوں کے تحت منظر عام پر نہیں لایا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں :عمران خان کو شفا ہسپتال کیوں منتقل نہیں کیا گیا؟ عابد شیر علی نے وجہ بتا دی

پمز انتظامیہ کے مطابق عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب طبی معائنے اور علاج کے لیے اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کے مختلف طبی معائنے کیے گئے۔

editor

Related Articles