میرے گانوں کو اپنی سیاست سے دور رکھیں،آریانا گرانڈے کا ٹرمپ کو واضح پیغام

میرے گانوں کو اپنی سیاست سے دور رکھیں،آریانا گرانڈے کا ٹرمپ کو واضح پیغام

امریکی پاپ اسٹار آریانا گرانڈے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے اپنے گانے کے استعمال پر سخت اعتراض کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ ان کی موسیقی سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کی جائے۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کی آفیشل ٹیم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر چند روز قبل ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں آریانا گرانڈے کا معروف گانا ’وی کانٹ بی فرینڈز‘ استعمال کیا گیا تھا۔

ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک ریلی کے دوران اسٹیج کی جانب جاتے ہوئے دکھایا گیا، جبکہ اس کے ساتھ ٹرانس جینڈر افراد اور خواتین کے کھیلوں سے متعلق ایک سیاسی پیغام بھی شامل تھا۔شوزب

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کو قومی اعزاز نہ ملنے کی وجہ سامنے آگئی

آریانا گرانڈے نے ویڈیو پر براہ راست تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ ٹیم کو سخت پیغام دیا۔ گلوکارہ نے لکھا کہ ’’میری موسیقی دوبارہ کبھی استعمال نہ کریں‘‘ اور ساتھ ہی کہا کہ جس مؤقف کو سچ قرار دیا جارہا ہے، وہ درست نہیں۔

بعد ازاں آریانا گرانڈے کا یہ تبصرہ ویڈیو سے ہٹا دیا گیا۔

ٹرمپ انتظامیہ سے پہلے بھی اختلاف

یہ پہلا موقع نہیں جب آریانا گرانڈے نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اپنی موسیقی استعمال کیے جانے پر اعتراض کیا ہو۔ رواں برس جون میں وائٹ ہاؤس کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر امیگریشن کریک ڈاؤن سے متعلق ایک ویڈیو میں بھی گرانڈے کا گانا ’بائے‘ استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ارجن رامپال نے اچانک شادی کرلی،دلہن کون؟

اس وقت بھی گلوکارہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اپنی موسیقی کو ایسی پالیسیوں یا اقدامات کے ساتھ منسلک کرنے پر اعتراض کیا تھا۔ بعد میں مذکورہ ویڈیو میں گانے کی آواز میوٹ کردی گئی تھی۔ آریانا گرانڈے کے تازہ ردعمل نے ایک بار پھر فنکاروں کی موسیقی کو سیاسی مہمات اور پیغامات میں استعمال کرنے کے معاملے پر بحث چھیڑ دی ہے۔

editor

Related Articles