آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج ہوگی،شیڈول جاری

آزاد کشمیر اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر پولنگ آج ہوگی،شیڈول جاری

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد نومنتخب اراکین کے پہلے اجلاس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پہلے اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے جبکہ ایوان کی 7 مخصوص نشستوں پر انتخابات بھی آج ہوں گے جس کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیرانتخابات کا دوسرا مرحلہ ، کئی سیاسی اپ سیٹ، 7 نئے چہرے اسمبلی پہنچ گئے

خواتین کی 5 مخصوص نشستوں پر 6 اُمیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ شاہین کوثر ڈار کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جانے کے بعد خواتین کی نشستوں پر امیدواروں کی تعداد 6 رہ گئی ہے۔ان نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 7 اُمیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

خواتین کی مخصوص نشستوں پر رفعت عابد، زوبیہ خورشید، سحرش قمر، فرزانہ یعقوب، مریم ادریس اور مریم زمان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

علماء و مشائخ کیلئے مختص ایک نشست پر بھی 2 اُمیدوار میدان میں ہیں۔ اس نشست پر حافظ طارق محمود اور محمد مظہر سعید کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

ٹیکنوکریٹس اور پروفیشنلز کی ایک مخصوص نشست پر سید افتخار گیلانی اور صاحبزادہ ذوالفقار علی آمنے سامنے ہوں گے۔

 یہ بھی پڑھیں :آزاد کشمیر میں 12 سیٹوں کا معاملہ انتخابات کے بعد نئی اسمبلی میں لے جایا جائے ، رانا ثناء

دوسری جانب بیرون ملک مقیم ریاستی باشندگان کے لیے مختص نشست پر بلامقابلہ انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوچکا ہے۔

خواتین، ٹیکنوکریٹس اور علماء و مشائخ کی مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ کل اسمبلی ہال مظفرآباد میں ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 10 بجے شروع ہوکر دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔

editor

Related Articles