آزاد کشمیر کی متوقع عبوری کابینہ کے نام سامنے آگئے

آزاد کشمیر کی متوقع عبوری کابینہ کے نام سامنے آگئے

آزاد کشمیر کی متوقع عبوری کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی منظوری کے بعد کابینہ میں شامل کیے جانے والے نام طے کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی عبوری کابینہ میں ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر، راجا ثاقب مجید، نورین عارف، مریم ادریس، چوہدری رخسار، چوہدری زراق اور راجا ریاست کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پرھیں :آزاد کشمیر کا ترقیاتی ایجنڈا جلدعوام کے سامنے پیش کرینگے ، بیرسٹر افتخار گیلانی

ذرائع کے مطابق راجہ ایاز، اظہر صادق، سردار میر اکبر، وقار نور اور پیر مظہر سعید کو مختلف محکموں کے قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے، جبکہ سحرش قمر کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ راجا عثمان فاروق اور محسن عزیر کو بطور مشیر اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے اتحادی ساجد اقبال عباسی کو بھی حکومت میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق باقی حلقوں میں انتخابات مکمل ہونے کے بعد آزاد کشمیر کی کابینہ میں بھی ردوبدل یا توسیع کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :شاہد خاقان کوانٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانا مہنگا پڑگیا، الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی ڈی لسٹ کردی

کابینہ کی حتمی تشکیل اور وزراء کو قلمدان سونپنے کا باضابطہ اعلان وزیراعظم آزاد کشمیر اور حکومت کی جانب سے متوقع ہے

editor

Related Articles