ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ریکارڈہوا ہے، گدھوں کی تعداد 59لاکھ تک پہنچ گئی ، گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58لاکھ تھی ، سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57لاکھ تھی ، دو سال میں گدھوں کی تعداد میں دولاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا
ادھر ملک میں بھیٹروں کی تعداد میں 40 لاکھ کا اضافہ ہوا، گھوڑوں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو سکا، تعداد 4 لاکھ ریکارڈ کی گئی، بکروں اور بکریوں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا، مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 55 لاکھ سے بڑھ کر 5کروڑ 75 لاکھ ہو گئی۔

