وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے احتجاجی مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حالات کو تصادم کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، تاہم حکومت جے یو آئی کے احتجاج کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان غصے میں دکھائی دے رہے ہیں، جبکہ سیاست میں غصے اور جذبات کے بجائے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق سیاسی معاملات کو اشتعال انگیزی اور تصادم کی طرف لے جانے سے مسائل حل نہیں ہوتے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وہ جے یو آئی احتجاج کو غیر ضروری طور پر اہمیت دینے کے حق میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے موجودہ رویے سے حالات کو تصادم کی جانب لے جانے کا تاثر مل رہا ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے واضح کیا کہ حکومت جے یو آئی کے احتجاج کو غیر معمولی اہمیت نہیں دے رہی
مزید تفصیل شامل کی جارہی ہے
