تبدیلی کا ڈرامہ ختم، اصل کام اب شروع، غریدہ فاروقی نے پی ٹی آئی دور حکومت کو بے نقاب کر دیا

تبدیلی کا ڈرامہ ختم، اصل کام اب شروع، غریدہ فاروقی  نے  پی ٹی آئی  دور حکومت کو بے نقاب کر دیا

گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد خیبرپختونخوا میں انتظامی تبدیلیوں سے متعلق بحث شروع ہوگئی ہے۔  سینئر صحافی و اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے پشاور کی صفائی اور شہری مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے سابقہ صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

غریدہ فاروقی کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب کام ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو پشاور کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے سے کس نے روکا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :مراد سعید کب اور کیسے افغانستان گئے، غریدہ فاروقی کے تہلکہ خیز انکشافات

 غریدہ فاروقی نے سندھ میں صفائی کے معاملات پر ہونے والی تنقید کا حوالہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے معاملے پر بہت شور شرابہ کیا جاتا تھا  لیکن اب خیبرپختونخوا میں کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

انہوں نے گورنر فیصل کریم کنڈی اور ان کی ٹیم کی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوششوں کے نتائج نظر آ رہے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :ایمرجنسی یا گورنر راج؟ آزاد ڈیجیٹل کے پوڈکاسٹ میں سینئر صحافی غریدہ فاروقی کی خیبر پختونخوا سے متعلق خبر سچ ثابت

 غریدہ فاروقی کے بیان نے خیبرپختونخوا میں صفائی، نکاسی آب اور حکومتی کارکردگی کے تقابل کو نمایاں کیا ہے۔ ان کی تنقید کا مرکزی نکتہ یہ ہے کہ شہری مسائل حل کرنے کے لیے پہلے بھی اقدامات کیے جاسکتے تھے۔

editor

Related Articles