پاکستان میں فٹ بال شائقین ہوجائیں تیار کیونکہ کھیل کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، پرتگال کے معروف فٹ بال کلب ایف سی پورٹو نے سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کر لیا ہے۔
شراکت داری کے تحت سیالکوٹ میں پرتگالی کلب کے تعاون سے “ڈریگن فورس بائی ایف سی پورٹو” کے نام سے اکیڈمی قائم کی جائے گی، جہاں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی فٹ بال تربیت فراہم کی جائے گی۔
یہ اکیڈمی فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل بالز بنانے والے ادارے فارورڈ اسپورٹس کی سرپرستی میں فعال ہوگی۔
ایف سی پورٹو اپنے یورپی تربیتی ماڈل اور تجربے کو پاکستان منتقل کرے گا، جس کے ذریعے پاکستانی نوجوان فٹ بالرز کی تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ دی جائے گی اور انہیں مستقبل کے چیمپئنز کے طور پر تیار کیا جائے گا۔
سیالکوٹ میں ایف سی پورٹو اکیڈمی کے قیام کے بعد کلب کے عالمی تربیتی نیٹ ورک میں زیرِ تربیت نوجوانوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔