بلوچستان : آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان : آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنۃ 3 کے تحت کارروائیوں میں 7 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں ، اس سلسلے میں 2 مختلف کارروائیوں میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

پنجگور میں کارروائی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  پنجگور کے علاقے فتح علی میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے ،  کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ضلع کچھی میں کارروائی 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے دھاڈر میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، جس کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن ردالفتنہ 3: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں ، 3 دہشتگرد جہنم واصل

ذرائع کا بتانا ہے کہ  خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کچھی میں کی گئی مؤثر کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں آپریشنز

اس سے قبل آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 15 سے 17 ستمبر  2026 کے دوران کارروائیوں میں مختلف جھڑپوں میں بھارت کی سرپرستی میں چلنے والے فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 10خوارجی ہلاک ہو گئے جبکہ مٹی کے 6بہادر سپوتوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخواہ میں آپریشنز ، 10 خوارج جہنم واصل ،6 جوان شہید

editor

Related Articles