مسلم لیگ ن کے سینیٹر چودھری جعفر اقبال نے نئے صوبوں کے قیام کی حمایت کردی ۔ انہوں نے حکومت سے بہاولپور اور اسلام آباد کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بہاولپور اور اسلام آباد صوبے بننے چاہئیں
چودھری جعفر اقبال نے کہا کہ بہاولپور اور اسلام آباد کو صوبوں کا درجہ دینے میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہے۔ حکومت کو اس معاملے پر عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ بہاولپور صوبے کے قیام کی قرارداد پنجاب اسمبلی پہلے ہی منظور کرچکی ہے۔ یہ قرارداد 2012 میں منظور ہوئی تھی۔
نئے صوبوں کی راہ میں رکاوٹ کون؟
لیگی سینیٹر نے دعویٰ کیا کہ نئے صوبوں کے قیام میں جاگیردار طبقہ رکاوٹ بن رہا ہے۔ ان کے مطابق اس طبقے کو اپنا سیاسی اثر و رسوخ کم ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فریال تالپور صوبوں کی مخالفت کے بجائے سندھ کے مسائل دیکھیں، نئے صوبے بنائے جائیں ، کراچی کے شہریوں کا مطالبہ
چودھری جعفر اقبال کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس سے عوام کو بہتر انتظامی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں۔ اس سے حکومتی امور عوام کے قریب لانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
12 سال سے کوششیں جاری
چودھری جعفر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن گزشتہ 12 برس سے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ تاہم اس معاملے پر اب تک حتمی پیش رفت نہیں ہوسکی۔
انہوں نے نئے صوبوں کے ساتھ صدارتی اور بلدیاتی نظام کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان معاملات میں زیادہ دیر نہیں، مستقبل میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
نئے صوبوں کا معاملہ پھر زیر بحث
لیگی سینیٹر کے بیان کے بعد نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ ایک بار پھر سیاسی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ بہاولپور صوبے کے مطالبے پر ماضی میں بھی مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے آواز اٹھائی جاتی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :گڈ گورننس کے لیے نئے صوبے وقت کی ضرورت ،مکمل حمایت کرتے ہیں ، رکن سندھ اسمبلی محمد دانیال


