لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کیلئے اہم اعلان، آئیسکو نے بڑا فیصلہ کرلیا

لوڈشیڈنگ کے ستائے شہریوں کیلئے اہم اعلان، آئیسکو نے بڑا فیصلہ کرلیا

 بجلی صارفین کیلئے اہم خبر سامنے آگئی، آئیسکو نے کسی بھی علاقے میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کسی فیڈر پر 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

طویل لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

آئیسکو نے بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کیلئے متعلقہ حکام اور فیلڈ اسٹاف کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں۔ کمپنی نے صارفین کو حتیٰ الامکان بلاتعطل بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

طلب و رسد میں فرق کی صورت میں بھی بڑا ریلیف

آئیسکو کے مطابق بجلی کی طلب اور رسد میں عارضی فرق پیدا ہونے کی صورت میں بھی کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

 یہ بھی پڑھیں :شدید گرمی میں بجلی کی بندش، 7 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا شیڈول آ گیا

کمپنی نے بجلی کی فراہمی کے نظام کی مسلسل نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صارفین کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کیلئے متعلقہ عملے کو متحرک رکھا گیا ہے۔

خرابیاں دور کرنے کیلئے عملہ فیلڈ میں موجود

آئیسکو کے مطابق بارشوں اور دیگر موسمی حالات کے باعث بجلی کے نظام میں پیدا ہونے والی خرابیوں پر فوری کام کیا جا رہا ہے۔ شکایات کے ازالے کیلئے کمپلینٹ اسٹاف فیلڈ میں موجود ہے۔

ٹرانسفارمر خرابی کی شکایات بھی فوری حل ہوں گی

کمپنی نے ٹرانسفارمر کی خرابی اور بجلی سے متعلق دیگر شکایات کے فوری ازالے کیلئے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :بجلی سے متعلق اہم خبر آگئی ، لوڈ شیڈنگ کب ختم ہوگی،پاور ڈویژن نے سب بتا دیا 

صارفین سے کہا گیا ہے کہ بجلی کی خرابی یا کسی اور مسئلے کی صورت میں باقاعدہ شکایت درج کرائیں۔ اس سے شکایت کا بروقت اندراج اور کارروائی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

118 ہیلپ لائن فعال

آئیسکو نے صارفین کی سہولت کیلئے 118 ہیلپ لائن بھی فعال رکھی ہے۔ شہری بجلی سے متعلق شکایات درج کرانے کیلئے اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

کمپنی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ فیلڈ عملے سے براہِ راست رابطے کے بجائے متعلقہ کمپلینٹ سنٹر پر شکایت درج کرائی جائے۔

editor

Related Articles