شدید گرمی میں بجلی کی بندش، 7 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا شیڈول آ گیا

شدید گرمی میں بجلی کی بندش، 7 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کا شیڈول آ گیا

شدید گرمی اور بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے دوران اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے 8 جولائی 2026 کو مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے کمپنی کے مطابق بجلی کی ترسیلی لائنوں گرڈ اسٹیشنوں اور دیگر تنصیبات کی ضروری مرمت اور اپ گریڈیشن کے باعث کی جا رہی ہے۔

آئیسکو کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مختلف فیڈرز پر صبح 6 بجے سے 10 بجے، صبح 5 بجے سے دوپہر 12 بجے، شام 4 بجے سے رات 9 بجے اور شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ مختلف علاقوں میں بندش کا دورانیہ کام کی نوعیت کے مطابق 2 سے 7 گھنٹے تک ہو سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے متعدد گرڈ اسٹیشنوں اور فیڈرز پر مرمتی کام کیے جائیں گے جن کے باعث ان سے منسلک رہائشی، تجارتی اور صنعتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگی۔ آئیسکو کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات بجلی کے نظام کو زیادہ محفوظ  مستحکم اور قابلِ اعتماد بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صرف 4,700 روپے ماہانہ قسط پر ہونڈا موٹر سائیکل گھر لے جائیں، خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری

کمپنی نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ شیڈول کے مطابق اپنی روزمرہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں جبکہ بجلی بحالی کے دوران حساس برقی آلات کے استعمال میں احتیاط برتیں۔

آئیسکو نے مزید واضح کیا ہے کہ اگر موسم خراب ہوا یا کسی ہنگامی فنی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تو مرمتی کاموں کا شیڈول تبدیل کیا جا سکتا ہے جس کی صورت میں بجلی کی بندش کے اوقات بھی تبدیل ہو سکتے ہیں

editor

Related Articles