خضدار میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس

خضدار میں زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف وہراس

 بلوچستان کے ضلع خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار میں آنے والے زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 30 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

مرکز خضدار سے 45 کلومیٹر دور

حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے تقریباً 45 کلومیٹر مشرق میں واقع تھا۔ جھٹکے خضدار کے علاوہ ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

 یہ بھی پڑھیں :ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، زمین لرز اٹھی

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد شہریوں میں کچھ دیر کیلئے تشویش پھیل گئی۔ تاہم فوری طور پر کسی بڑے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

جانی نقصان کی اطلاع نہیں

ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :جاپان میں 7.1 شدت کا طاقتور زلزلہ اور سونامی وارننگ جاری، میکسیکو میں بھی دھرتی کانپ اٹھی

حکام کی جانب سے متاثرہ علاقوں سے متعلق مزید معلومات بھی جمع کی جا رہی ہیں۔ شہریوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles