راولاکوٹ: رائے چوک پر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں مسلح شخص جاں بحق

راولاکوٹ: رائے چوک پر رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں مسلح شخص جاں بحق

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں رائے چوک پر ناکہ پوائنٹ عبور کرنے کے دوران رینجرز پر فائرنگ کرنے والا مسلح شخص جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ تقریباً 3:30 بجے رائے چوک پر پیش آیا، جہاں ایک شخص ناکہ پوائنٹ عبور کر رہا تھا۔ اس دوران مذکورہ شخص نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں فائرنگ کرنے والا شخص ہلاک ہوگیا۔ اس کی شناخت فیضان ولد شان، سکنہ چک ڈمّنی، راولاکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے قبضے سے 30 بور پستول بھی برآمد ہوا ہے۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان

Related Articles