رمضان میں پیش آنے والے حادثے نے ایچ ایس وائی کی بینائی چھین لی

رمضان میں پیش آنے والے حادثے نے ایچ ایس وائی کی بینائی چھین لی

پاکستانی فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر اور اداکار حسن شہریار یاسین، المعروف ایچ ایس وائی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ تقریباً ایک سال تک دونوں آنکھوں کی بینائی سے مکمل طور پر محروم رہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ایچ ایس وائی نے بتایا کہ اچانک بینائی چلے جانے کے تجربے نے انہیں شدید ذہنی دباؤ میں مبتلا کردیا تھا اور اس کے بعد زندگی کو دیکھنے اور محسوس کرنے کا ان کا انداز بھی بدل گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فاطمہ ثنا کا عالمی کرکٹ میں نیا سفر، سپر 60 لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

حادثے میں کیسے بینائی متاثر ہوئی؟

ایچ ایس وائی نے بتایا کہ واقعہ رمضان کے دنوں میں پیش آیا۔ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ افطاری کا کھانا لینے گئے تھے۔ واپسی پر گاڑی ان کا دوست چلا رہا تھا کہ راستے میں اذان ہوگئی۔ان کے مطابق انہوں نے کھانے کا بیگ کھولا تو اس میں سے نکلنے والی شدید بھاپ کے باعث گاڑی کے اندر ہر چیز دھندلی دکھائی دینے لگی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ ماہرہ خان نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی، ننھے مہمان کی آمد متوقع

ایچ ایس وائی نے بتایا کہ ان کے دوست نے گاڑی کے شیشے صاف کرنے کی کوشش کی، لیکن اس دوران گاڑی سڑک سے اتر کر ایک چیز سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں وہ ونڈ اسکرین سے جا ٹکرائے اور ان کی دونوں آنکھوں کی بینائی متاثر ہوگئی۔

میرے دوسرے حواس زیادہ تیز ہوگئے

ایچ ایس وائی کے مطابق اچانک بینائی سے محرومی نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ بینائی ختم ہونے کے بعد انہیں اپنے دوسرے حواس پر پہلے سے کہیں زیادہ انحصار کرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ جب آنکھیں کام کرنا چھوڑ دیتی ہیں تو انسان کے دوسرے حواس زیادہ حساس محسوس ہونے لگتے ہیں۔ایچ ایس وائی نے اپنی والدہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر میں تقریباً چار کمروں کے فاصلے سے بھی اپنی والدہ کے رونے کی آواز سن لیتے تھے اور انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ بالکل قریب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:جس اداکار نے ریمبو بن کر جنگ لڑی، وہ آج جنگ کا مخالف کیوں ہے

متعدد سرجریز کے بعد بینائی واپس آگئی

فیشن ڈیزائنر نے بتایا کہ ان کی بینائی تقریباً ایک سال تک متاثر رہی، جس کے دوران انہیں کئی طبی مراحل اور سرجریز سے گزرنا پڑا۔بعدازاں علاج کے نتیجے میں ان کی بینائی واپس آگئی۔ایچ ایس وائی کا کہنا تھا کہ اس پورے تجربے نے نہ صرف انہیں شدید ذہنی دباؤ سے دوچار کیا بلکہ زندگی، حواس اور اپنے اردگرد کی دنیا کو دیکھنے کا ان کا انداز بھی بدل دیا۔

editor

Related Articles