خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سےغیرمطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید

خیبرپختونخوا کے شہری وزیراعلیٰ کی کارکردگی سےغیرمطمئن، سہیل آفریدی پر شدید تنقید

پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے تنگ خیبر پختونخوا کے شہریوں نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے  مطابق شہریوں نے سیاسی احتجاج اور سڑکوں کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  خیبرپختونخوا کےعوام کو مشکلات کے بجائے امن اور معمولات زندگی کی بحالی چاہیے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے صرف شر و فساد  پھیلانے والے ہیں، امن لانے والے نہیں  ہوسکتے، تحریک انصاف ایک  شرپسند جماعت  ہے جو صرف ملک میں  شر اور فساد پھیلاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ لہو لہو، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کرحکم دینے میں مصروف !

شہریوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی  ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف زہر  اگل  رہی ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے، صوبے  کے حالات ہمارے لیے ٹھیک کردیں، ہمیں عمران خان کی ضرورت نہیں ہے۔

editor

Related Articles