کافی پینے کے بعد بچنے والے ذرات کی قیمت بڑھ گئی، اب بنے گا بائیو ڈیزل

کافی پینے کے بعد بچنے والے ذرات کی قیمت بڑھ گئی، اب بنے گا بائیو ڈیزل

روزانہ کوڑے دان میں پھینکی جانے والی کافی اب گاڑیوں کے لیے ایندھن بنانے میں کام آسکتی ہے، اسپین کے محققین نے استعمال شدہ کافی کے ذرات سے تیل حاصل کرنے کا نیا طریقہ دریافت کرلیا۔

ہم روزانہ کافی پینے کے بعد اس کے بچے ہوئے ذرات کو بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، لیکن سائنسدانوں نے اسی فضلے میں ایک نئی افادیت تلاش کرلی ہے۔ اب استعمال شدہ کافی کے ذرات سے قابلِ تجدید ایندھن اور قیمتی صنعتی کیمیائی مادے تیار کیے جا سکتے ہیں۔

اسپین کی یونیورسٹی روویرا آئی ورجیلی کے محققین نے ایک ایسا طریقہ تیار کیا ہے جس کے ذریعے کافی بنانے کے بعد بچ جانے والے ذرات سے تیل حاصل کیا جا سکتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عمل کے بعد باقی ماندہ مواد بھی مختلف صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چین کی اڑنے والی گاڑی تیار، صرف 5 منٹ میں ہیلی کاپٹر بن جائے گی

تحقیق کے نتائج سائنسی جریدے بائیو ماس اینڈ بائیو انرجی میں شائع ہوئے ہیں، جن میں کافی کے فضلے کو دوبارہ کارآمد بنانے کے امکانات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

محققین کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال تقریباً ایک کروڑ میٹرک ٹن کافی پیدا ہوتی ہے، لیکن اس کا بڑا حصہ مشروب تیار کرنے کے بعد فضلے کی شکل میں باقی رہ جاتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ استعمال شدہ کافی کے ذرات میں تقریباً 15 فیصد چکنائی یا لپڈز موجود ہوتے ہیں۔ ان سے تیل حاصل کرکے بائیو ڈیزل سمیت قابلِ تجدید ایندھن تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہر ویب سائٹ پر ‘انسانی تصدیق’ کرنا آپ کا بہت نقصان کر سکتا ہے ، نئے سائبر فراڈ کا انکشاف

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے ایک طرف کافی کے فضلے کو مفید بنایا جا سکتا ہے تو دوسری طرف ماحول دوست توانائی کے حصول کے نئے راستے بھی کھل سکتے ہیں۔ یعنی جس کافی کو پینے کے بعد ہم بے کار سمجھ کر پھینک دیتے ہیں، وہ مستقبل میں توانائی کا ایک اہم ذریعہ بن سکتی ہے۔

editor

Related Articles