امریکا ، کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا قیمتی ہیرا مل گیا

امریکا ،  کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا قیمتی ہیرا مل گیا

امریکی ریاست آرکنساس سے کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا قیمتی ہیرا دریافت ہوا ہے جس کی ممکنہ مالیت ایک ملین ڈالر تک بتائی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ کے اہلکار جیک پیراڈن نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر’کریٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک‘ سے یہ ہیرا دریافت کیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ جیک پیراڈن 12 سال سے زائد عرصے سے قیمتی پتھروں کی تلاش کر رہے ہیں اور اب تک 300 سے زائد جواہرات دریافت کر چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جب جیک پیراڈن کو یہ قیمتی ہیرا ملا وہ ٹک ٹاک پر لائیو تھے، انہوں نے ہیرے کا نام ’امریکن ڈریم‘ رکھا ہے۔

کچھ ماہرین اور کلیکٹرز نے اس ہیرے کی قیمت ایک ملین ڈالرز سے زیادہ بتائی ہے  تاہم ایک تجربہ کار ماہرِ جواہرات کے مطابق اسی حجم اور معیار کا ہیرا تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار ڈالرز میں فروخت ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب : 2 شکاری منگولین باز لاکھوں ریال میں نیلام، قیمت نے سب کو حیران کر دیا!

یہ پارک پہلے ایک کھلی کان تھی جو 1972 میں اسٹیٹ پارک بنی ،  یہ دنیا کی ان چند جگہوں میں سے ہے جہاں عام لوگ ہیرے تلاش کر سکتے ہیں اور جو ملے اپنے پاس رکھ سکتے ہیں۔

 یہاں ہر سال 400 سے 800 ہیرے ملتے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا وزن تقریباً ایک چوتھائی قیراط ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ ہیرا رواں سال اس پارک سے ملنے والا اب تک کا سب سے بڑا ہیرا ہے۔

editor

Related Articles