انسٹاگرام کا حیران کن فیچر، اب نہ لائک ہوگا نہ کمنٹ، کیا ہے نیا موڈ؟

انسٹاگرام کا حیران کن فیچر، اب نہ لائک ہوگا نہ کمنٹ، کیا ہے نیا موڈ؟

انسٹاگرام صارفین کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے صارفین پلیٹ فارم پر موجود مواد دیکھ سکیں گے، لیکن لائک، کمنٹ یا دیگر سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق، میٹا کی ملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ریڈ اونلی موڈ (Read Only Mode) نامی فیچر کی اندرونی سطح پر آزمائش جاری ہے۔

اس فیچر کے تحت صارفین انسٹاگرام پر پوسٹس اور دیگر مواد دیکھ سکیں گے، تاہم لائک کرنے، کمنٹ کرنے، میسج بھیجنے، کسی کو فالو کرنے اور اسٹوریز دیکھنے جیسے فیچرز استعمال نہیں کر سکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، اس موڈ کا مقصد صارفین کو محدود انداز میں انسٹاگرام براؤز کرنے کی سہولت دینا ہو سکتا ہے، جہاں وہ عام سوشل میڈیا سرگرمیوں میں حصہ لینے کے بجائے صرف مواد دیکھنے تک محدود رہیں گے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ فیچر انسٹاگرام کی ممکنہ طور پر بامعاوضہ سبسکرپشن سروس انسٹاگرام پلس (Instagram Plus) کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جا سکتا ہے۔ تاہم، اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں:امپورٹڈ موبائل فونزصارفین کیلئے بڑی خبر، پی ٹی اے ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کی اجازت

انسٹاگرام کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ اونلی موڈ کی آزمائش فی الحال کمپنی کے اندر کی جا رہی ہے اور یہ عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ نترجمان کے مطابق، ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس فیچر کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا یا نہیں، کیونکہ کمپنی وقتاً فوقتاً مختلف فیچرز کی آزمائش کرتی رہتی ہے۔

اگر یہ فیچر متعارف کرایا جاتا ہے تو انسٹاگرام صارفین کے لیے مواد دیکھنے کا ایک مختلف طریقہ سامنے آ سکتا ہے۔ تاہم، اس کی حتمی شکل، دستیابی اور سبسکرپشن سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔

editor

Related Articles