لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان

لاہور میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان

آٹے کی قیمت میں مسلسل اضافے نے مہنگائی کے ستائے شہریوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔

 صوبائی دارالحکومت لاہور کی اوپن مارکیٹ میں نجی کمپنیاں آٹے کی قیمتیں بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور ایک کے بعد دوسری کمپنی نرخ بڑھانے میں مصروف ہے۔

نجی کمپنیوں کے نئے نرخ

میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک نجی کمپنی نے آٹے کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد اس کا 5 کلوگرام آٹے کا پیک 1035 روپے کا ہو گیا ہے۔

 دوسری نجی کمپنی اس سے پہلے ہی 5 کلوگرام آٹے کے پیک کی قیمت 1020 روپے کر چکی ہے ،  یوں اوپن مارکیٹ میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے قیمتیں بڑھنے کا رجحان واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔

سرکاری نرخ کیا ہیں؟

سرکاری ریٹ کے مطابق آٹے کا 10 کلوگرام کا تھیلا 1100 روپے جبکہ 20 کلوگرام کا تھیلا 2200 روپے مقرر ہے ،  دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں نجی کمپنیوں کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس سے عام صارف کے لیے آٹا خریدنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں کا ردعمل

آٹے کی قیمت بڑھنے سے شہریوں کے کچن کا بجٹ شدید متاثر ہوا ہے ،  روزمرہ استعمال کی اس بنیادی چیز کی قیمت میں اضافے نے مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام کی تشویش بڑھا دی ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ  پہلے ہی روزمرہ کی اشیا مہنگی ہیں اور آٹا بنیادی ضرورت ہونے کی وجہ سے ہر گھر کے بجٹ پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مہنگائی کا نیا وار ، آٹا، دودھ، گوشت اور روزمرہ اشیا کی قیمتیں بے قابو

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا فوری نوٹس لیا جائے تاکہ انہیں ریلیف مل سکے ،  اگر قیمتوں میں اضافے کا یہ سلسلہ نہ رکا تو غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ ان کے مطابق متعلقہ حکام کو چاہیے کہ وہ نجی کمپنیوں کی جانب سے بار بار قیمتیں بڑھانے کا جائزہ لیں اور سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

editor

Related Articles